نئی دہلی،12؍ستمبر (ایس او نیوز؍یو این آئی) وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ حق اطلاعات قانون (آر ٹی آئی) کا اصل مقصد نظام میں عوام کا اعتماد برقرار رکھنا ہے اور یہ اس میں کامیاب رہا ہے۔
شاہ نے یہاں مرکزی انفارمیشن کمیشن کے 14 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شفافیت اور جوابدہی یہ دونوں ایسے اعضا ہیں جس کی بنیاد پر ہی اچھی انتظامیہ اور گڈ گورننس دی جا سکتی ہے۔ شفافیت اور احتساب دونوں کو آگے بڑھانے کے لئے آر ٹی آئی ایکٹ نے بڑی مدد کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ضروری تھا کہ لوگوں کا اعتماد حکومت اور نظام میں قائم ہو اور لوگوں کی شرکت بھی نظام کے اندر آئے۔ آزادی کے پہلے انتظامیہ کا مقصد اپنے آقاؤں کی خواہش کی تکمیل کرنا تھا، اس کی وجہ سے چویل عرصہ سے عوام اور انتظامیہ کے درمیان بڑی کھائی بن گئی تھی۔
وزیر داخلہ نے کہا’’میں مانتا ہوں کہ ہماری جمہوریت کے سفر میں آر ٹی آئی ایکٹ بہت بڑا سنگ میل ہے۔ ہماری مسلسل چلنے والی جمہوری سفر ایک میل کا پڑاؤ ہے‘‘۔گزشتہ 14 سال میں آر ٹی آئی ایکٹ کی وجہ سے عوام اور انتظامیہ کے درمیان فرق کو پاٹنے میں بہت مدد ملی ہے اور عوام کا انتظامیہ اور سسٹم کے تئیں اعتماد بڑھا ہے۔
شاہ نے کہا کہ سال 1990 تک صرف 11 ممالک میں آر ٹی آئی قانون تھا۔ گلوبلائزیشن، اقتصادی اصلاحات اور تکنیکی جدت کے دور کاآغاز ہوتے ہی یہ تعداد بڑھنے لگی۔ آر ٹی آئی کی وجہ سے بہت سے ممالک میں اچھی انتظامی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے جس ہندوستان بھی ایک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستا ن دنیا میں پہلا ایسا ملک ہے جہاں نیچے تک اطلاعتی نظام کی وضع کرنے میں کامیاب ہوا ہے اور ایک احتسابی نظام قائم کر پایا ہے۔ مرکزی انفارمیشن کمیشن سے لے کر ہر ریاست میں انفارمیشن کمیشن قائم کیا گیا ہے۔ اس ایکٹ کے تحت تقریبا پانچ لاکھ انفارمیشن افسران اس قانون کے نفاذ کیلئے کام کررہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ آر ٹی آئی ایکٹ ناانصافی سے مبرا گڈ گورننس دینے کی سمت میں اچھی کوشش ہے۔ بدعنوانی سے پاک انتظامی بندوبست کھڑی کرنے میں اچھی کوشش ہے۔ حقوق کے تجاوز کو کنٹرول کرنے میں بھی آر ٹی آئی نے اپنا مکمل کردار ادا کیا ہے۔ دنیا بھر کی حکومتیں حق اطلاعات کا قانون بنا کر رک گئی ہے۔ لیکن ہندوستان میں ایسا نہیں ہے۔ مودی حکومت میں ہم ایسی انتظامیہ دینا چاہتے ہیں کہ حق اطلاعات کی درخواست کم سے کم آئے۔ لوگوں آر ٹی آئی کا استعمال کرنے کی ضرورت ہی نہ پڑے ایسے انتظامات کرنا چاہتے ہیں۔